سوات(بیورورپورٹ) سوات میں پولیس جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنےخود پہنچ گئی ۔۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں کے سامنے اور اہم مقامات پرگرفتاری کے لئے پیش ہونے کے لئے لاؤڈ سپیکرکے ذریعے اعلانات کئےگئے
مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کئے گئے،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم الرحمان،سابق ارکان اسمبلی فضل حکیم، عزیزاللہ گران کے گھروں کے سامنے اور دیگر مقامات پر گرفتاری پیش کرنے کے اعلانات کئے اور کہاگیا کہ جو بھی پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن گرفتاری دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہوکر گرفتاری پیش کریں
تاہم کسی نے گرفتاری پیش نہیں کی،بعدازاں سلیم الرحمان اور ڈاکٹر امجدعلی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور سے ویڈیو پیغامات جاری کئے گئے ۔ جن میں پولیس کے اس اقدام کی مذمت کی گئی اور کہاگیا کہ ہم پشاور میں موجود ہیں اور گرفتاری دینے کے لئے پشاور آئے ہوئے ہیں
Tags jail bharo PTI jail bhro تحریک انصاف جیل بھرو تحریک تحریک انصاف رہنمائوں کی گرفتاریاں جیل بھرو جیل بھرو تحریک گرفتاریاں