ملتان(امت نیوز)ملتان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا شو فلاپ ہوگیا ،کارکن سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے گھر جمع ہوئے لیکن گرفتاری دیے بغیر روانہ ہوگئے۔
آج ملتان سے جیل بھرو تحریک کیلئے گرفتاریاں دینے کا دن تھا لیکن گزشتہ روز پشاور کی طرح ملتان میں بھی رہنما و کارکن جمع ہوئے تاہم گرفتاریاں دیے بغیر روانہ ہوگئے۔
رہنماؤں نے نواں شہر چوک پر کارکنوں سے خطاب کیا، خطاب کے بعد پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے کارکنوں کو گھر جانے کا کہہ دیا۔
تحریک انصاف نے 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کی تھی اور پہلے مرحلے میں لاہور سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی و دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے گرفتاری دی تھی۔
پنڈی سے فیاض الحسن چوہان اور ذلفی بخاری نے گرفتاری دی تھی۔ پی ٹی آئی فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے