فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے، جیل بھرو تحریک میں 100 سے سوا100 افراد اکٹھے ہوئے ہیں ،اکثر لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں چھوڑ دیں یہ ہمیں ورغلا کر لائے ہیں ،تمام افراد کو 30 ،30 دن کیلیے نظر بند کیا ہے،پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیک کی جیلیں بھریں گے ۔
رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے فتنہ برپا کررہاہے،عمران خان نے ملک کی بہتری کیلیے ایک لمحہ خرچ نہیں کیا،عمران خان نے ملک میں انارکی پھیلانے کاتہیہ کر رکھا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کبھی اسلام آباد پر حملہ آور ہوتا ہے،عمران خان کبھی کہتا ہے اسلام آباد میں عوام کا سمندر لے کر آ رہاہوں،اس الیکشن میں قوم عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے گی ،موجودہ الیکشن میں قوم فتنے کی شناخت کرے گی ۔
ان کاکہناتھا کہناتھا کہ عمران خان کے جلاﺅ گھیراﺅ اور انتشار پھیلانے کے سارے حربے ناکام ہو ئے ، عمران خان ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں،عمران خان نے 4 سال ملک کیلئے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ یہ بنچ فکسنگ ہے اس کا ازخودنوٹس لیا جائے ،پرویز الٰہی کی آڈیو لیکس کا نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائیں، عدلیہ کو بطور ادارہ کمزور کیا جائے تو ملکی مسائل میں اضافہ ہوگا۔