پاکستان آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جمعے تک متوقع

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جمعہ تک متوقع ہے، پیشگی شرائط پوری کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔ ایف بی آر نے 177 ارب روپے مالیت کے اضافی ٹیکسز سے متعلق وضاحت بھی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت شرح سود میں 2 سے ڈھائی فیصد تک اضافہ متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعرات کی شام اہم مذاکرات کا امکان ہے، پاکستانی حکام پالیسی ریٹ میں اضافے اور بجلی سرچارج سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے 3 سے 4 ہفتے بعد آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس متوقع ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے 177 ارب روپے کے منی بجٹ سے متعلق وضاحتی سرکلر بھی جاری کردیا، اسٹینڈرڈ جی ایس ٹی ریٹ 17 سے بڑھاکر 18 فیصد کردیا گیا، اضافی جی ایس ٹی کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹ پر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کا مقصد مالیاتی خسارے پر قابو پانا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہے