اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےسےمتعلق افواہیں سراسرغلط ہیں، اوراسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف لوگ ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں سراسرغلط ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، اور زرمبادلہ کے ذخائر 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک بلین ڈالر زیادہ ہیں، جب کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، مید ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔