فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، شرح سود میں 3 فیصد اضافہ

کراچی:پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کر دیا، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس یعنی 3 فیصد اضافہ کردیا جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے زری پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شرح سود 300 بیسس پوائنٹس یعنی 3 فیصد بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،بنیادی شرح سود17فیصد سے بڑھ کر20 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں افراط زر بڑھ کر 31.5فیصد ہوگئی، شہروں میں مہنگائی کی شرح 17.1فیصد رہی، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.5 فیصد رہی، ایکس چینج ریٹ میں کمی سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔