انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(امت نیوز) کاروبار ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر 8 روپے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر277 روپے پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کا لین دین 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 23 روپے 58 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ ہوا تھا۔