گجرات (نیوز نیٹ )ملک میں مہنگائی کا طوفان عروج پر ہے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھوں رہی ہیں، حال ہی میں پیٹرول ڈیزل اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیگریٹ کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا گیا.
اسی اضافے کے پیش نظر سگریٹ شہریوں کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔ سیگریٹ مہنگے ہونے کے بعد پاکستانی تاریخ کا دلچسپ ترین واقعہ بھی سامنے آگیا ہے ۔
گزشتہ دنوں گجرات میں رکشے میں ساتھ بیٹھے افراد نے شہری کی گیارہ سگریٹ چوری کرلیں شہری محمد لقمان اپنے گیارہ سیگریٹ چوری ہونے پر مقدمہ درج کرانے تھانہ پہنچ گیا۔ مگر سول پولیس نے مقدمہ درج کرنےسے انکار کردیا ، جس کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے محمد لقمان اندراج مقدمہ کے لیے عدالت پہنچ گیا ۔