لاہور(نیٹ نیوز) شادی میں مہمانوں کو غیر معیاری اور کم کھانا فراہم کرنیکا معاملہ،دلہا عدالت پہنچ گیا،جج نے شادی ہال کے مالک کیخلاف ڈگری جاری کرنیکا حکم دیدیا۔
جعفریہ کالونی کے محمد نواز نے4لاکھ65ہزار ہرجانےکا دعوی دائر کیا،صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے دعوے کا فیصلہ سنایا،صارف عدالت کا درخواستگزار کو 52ہزار کی رقم فوری ادا کرنے کاحکم دیا ہے،عدالت کے فیصلہ کے مطابق درخواست گزار کو 20ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شادی کی تقریب کیلئے چکن کورمہ و دیگر اشیاء کی بکنگ کرائی،ہال مالک کو جنریٹر اور پھولوں کے لئے الگ سے پیسے دئیے ،کھانا غیر معیاری اور کم مقدار میں دیا گیا مہمانوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔