نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، فائل فوٹو
نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، فائل فوٹو

لوگوں نے ایک پاگل کو وزیر اعظم بنایا،آصف زرداری

وہاڑی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگوں نے ایک پاگل کو وزیر اعظم بنایا،پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنادیا گیا جس نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دبانے پرلاکھڑا کیا ہے،اسے کوئی سمجھ ہی نہیں تھی، پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، عمران خان واپس وہاں جانا چاہتا ہے جہاں سے اسے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا کہ بڑی مشکل سے پار لگیں گے، لیکن لگیں گے ضرور، آج بھی وہ سیاست میں ون ڈے کرکٹ کھیل رہاہے لیکن میں نے عزم کر رکھا ہے ملک کو مسائل سے نکالوں گااور ہر قیمت پر نکالوں گا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا، جاپان اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوگئے تھے،اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ عارضی مشکل ہے، وہ وقت آئے گا جب ملکی بہتری کے فیصلے صرف ہم کریں گے، پاکستان میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ہم نے صرف ان سے فائدہ لینا ہے۔