زرمبادلہ کے ذخائر میں 48 کروڑ ڈالرسے زائد کا اضافہ

کراچی(امت نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 3مارچ کوختم ہونے والے ہفتےمیں 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  3 مارچ کو  9 ارب 75 کروڑ  40 لاکھ ڈالر رہے، مرکزی بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.45 ارب ڈالر رہے، حکومت پاکستان کے چین سےلیے گئے 50کروڑ ڈالر کمرشل قرض سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  بڑھے ہیں۔