کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں ایسا پلیٹ فارم متعارف کرانے پر بہت خوش ہیں جو لوگوں کو ان کے مقاصد کے حصول، صلاحیتوں کو نکھارنے اور بہتر زندگی گزارنے کا معاشی موقع فراہم کرتا ہے۔یہ ہمارے لیے فخر کا موقع ہے،ہمیں یقین ہے کہ معاون پلیٹ فارم ٹی پی ایل لائف اور پاکستان کی پوری انشورنس انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ٹی پی ایل لائف انشورنس کے سی ای او سعد نثار اور چیف اسٹریٹجی و ریٹیل آفیسر ہمایوں اصغر نے جدت انگیز انشورنس کے کاروبار میں مصروف عمل،پاکستان کے پہلے انشور ٹیک ادارے‘‘ ٹی پی ایل لائف انشورنس لمیٹڈ’’ کی جانب سے ملک کے سب سے جدید ورچوئل لائف انشورنس ایجنٹ پلیٹ فارم ‘‘معاون’’ کا آغاز کے موقع پر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نوعیت کا حامل یہ پلیٹ فارم، پاکستانیوں کے لئے آن لائن لرننگ اور کمائی کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کےسے سے جدید اور پہلے انشور ٹیک ادارے‘‘ ٹی پی ایل لائف انشورنس لمیٹڈ’’ کی جانب سے ملک کے سب سے جدید ورچوئل لائف انشورنس ایجنٹ پلیٹ فارم ‘‘معاون’’ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مذکورہ پلیٹ فارم کے ذریعے ٹی پی ایل لائف کے انشورنس پلانز فروخت کرکے ہر پاکستانی اپنے لئے متبادل یا باقاعدہ آمدن کا ذریعہ تشکیل دے سکتا ہے۔ صارفین معاون پلیٹ فارم پر مفت سائن اپ کرکے، دستیاب ویڈیو لیکچرز اور کورس مواد کا حوالہ لیکر سرٹیفکیشن مکمل کرسکتے ہیں اور پاکستان میں کہیں سے بھی ٹی پی ایل لائف کے پلانز کو فروخت کرکے،ہر کامیاب سیل پر کمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔اس منفرد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو موبائل ایپ یا ویب کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹی پی ایل لائف کے ہیلتھ اور لائف انشورنس پلانز کو بغیر کسی کاغذی کارروائی کے، ڈیجیٹل طریقے سے فروخت بھی کیا جاسکتا ہے۔معاون کے افتتاح کے موقع پر بتایا گیا کہ اس پلیٹ فارم کے متعارف ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان بھر سے 14 ہزار پاکستانیوں نے اس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یہ اس حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ پاکستانی فعال انداز میں ایسے آپشنز کی تلاش میں ہیں جو انہیں نئی مہارتوں کے حصول میں، آمدنی میں اضافے، لائف اسٹائل برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانےمیں مدد فراہم کرے اور کسی بھی طرح کے معاشی حالات سے نمٹنے کے لئے مالی طور پر بااختیار بناسکے۔ یہ معاون پلیٹ فارم پاکستان اور ہر پاکستانی کو ڈیجیٹل طور پر قابل بنانے کے ٹی پی ایل لائف کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معاشی خوشحالی کے ہر مرحلے پر معاشی سرگرمی لازمی ہے، اور یہ ملک میں فروغ پانے والے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اس ضمن میں ٹی پی ایل لائف انشورنس کے سی ای او سعد نثار کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کرانے پر بہت خوش ہیں جو انہیں اپنے مقاصد کے حصول، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے لئے بہتر زندگی گزارنے کا معاشی موقع فراہم کرتا ہے۔ سائن اپ کی بڑھتی تعداد پاکستان میں اس پلیٹ فارم کی مقبولیت اور افادیت کا ثبوت ہے’’۔ اس موقع پر چیف اسٹریٹجی اور ریٹیل آفیسر ہمایوں اصغر کا کہنا تھا کہ ‘‘یہ ہمارے لیے فخر کا موقع ہے،ہمیں یقین ہے کہ معاون پلیٹ فارم ٹی پی ایل لائف اور پاکستان کی پوری انشورنس انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس پلیٹ فارم نے روایتی برک اینڈ مارٹر سیٹ اپ پر انحصار کئے بغیر ہر پاکستانی کے لئے براہ راست ٹی پی ایل لائف کے پلانز کی پاکستان بھر میں تقسیم کو ممکن اور یقینی بنایا ہے، جس کی بدولت ملک میں معاشی سرگرمی، پاکستانیوں کے لئے آمدن کے مواقع اور ٹی پی ایل لائف کی ترقی میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔