اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلیے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔ فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوورکی منظوری دی تھی،یہ رقم حال ہی میں پاکستان نے چائنہ کو واپس ادا کی تھی۔