کراچی(امت نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 10 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 47 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔
بھاری منافع کے لالچ میں بعض تاجر اور بلڈرز بھی ڈالر کی سٹہ بازی میں کود گئے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos