کراچی (امت نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جب کہ 100انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 300 پر آگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان ہے، 100انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 300 پر آگیا۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.75 روپے میں جاری رہا، بعد میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے اضافہ ہوگیا اور ڈالر کا لین دین 282.50 روپے میں جاری رہا، اور کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2.32 روپے اضافے کے ساتھ 284.03روپے پر بند ہوا۔