کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔جن کے مطابق فروری 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.86 ارب ڈالر رہا۔
مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب تھا