اسلام آباد: روس سے خام تیل لانے والا جہاز مئی میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور روس کے مابین سستے تیل سے متعلق مذاکرات آئندہ ماہ اپریل میں متوقع ہیں، دونوں ممالک کے مابین تیل کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔
وزارت توانائی کے اعلی افسر نے بتایا کہ روس کی سرکاری کمپنی کے کراچی میں پاکستان سٹیٹ آئل کے حکام سے مذاکرات ہوئے جن میں طے پایا کہ روسی خام تیل کا آزمائشی کارگو جہاز مئی میں پاکستان آئے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام عالمی سطح پر تیل کی مروجہ قیمت کی بجائے 10 ڈالرز کمی کے ساتھ 50 ڈالرز فی بیرل کے نرخ پر خریداری چاہتے ہیں۔