اسلام آباد :چین نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی۔
قرض کی ادائیگی مؤخر ہونے سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی۔ وزارت خزانہ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین کے 2 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کا حصہ ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے چین سے قرضہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، آئی ایم ایف کو چین سے قرضہ مؤخر کرنے کی درخواست سے آگاہ کیا گیا تھا۔