میچ سے قبل پاک افغان کرکٹرز کی ایک ساتھ نماز کی ادائیگی، تصاویر وائرل

شارجہ (اُمت نیوز)پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نمازِ مغرب ادا کی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں ہوگا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کے بعد نماز مغرب ایک ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی۔
ایک ساتھ نماز کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔