مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاور شو جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو جاری ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جلسے کے چاروں اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اس حوالے سے مانیٹرنگ کیلئے 50 سے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
عمران خان سخت سکیورٹی کے حصار میں زمان پارک سے جلسہ گاہ پہنچے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، قاسم سوری، مراد سعیداور شبیر گجر بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، پی ٹی آئی کارکنان کی کثیر تعداد عمران خان کے ہمراہ زمان پارک سے روانہ ہوئی، عمران خان تقریباًایک گھنٹے میں زمان پارک سے جلسہ گاہ پہنچے ۔