کراچی(کامرس ڈیسک)سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سےفروری 2023 تک کی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.973 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.917 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
فروری میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 219 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال فروری میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 211 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں امریکا سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
جنوری میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 214 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو فروری میں بڑھ کر219 ملین ڈالرہوگیا۔