کراچی(کامرس ڈیسک)بیرونی سرمایہ کاروں نے رواں سال فروری میں پاکستان میں کمائے 49 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھیجے، جن میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 41 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروری 2023 میں پاکستان سے سرمایہ کما کر بیرون ملک بھیجے جانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیلی کمیونیکشن شعبے نے فروری میں 24 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا، پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 9 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے جولائی 2022 سے فروری 2023 کے دوران 22.51 کروڑ ڈالرز منافع باہر بھیجا جس میں سے براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 18.81 کروڑ ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے جبکہ بیرونی پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 3.69 کروڑ ڈالر باہر بھیجے گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 ارب 14 کروڑ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔