عمران خان کی سیکورٹی
لاہور (اُمت نیوز)عمران خان کی رہائش گاہ میں ساؤنڈ پروف کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ میں ساؤنڈ پروف کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اس سے پہلے گھر کے ڈائننگ روم سے خطاب کرتے تھے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی تقریر میں شور کے باعث خلل پیدا ہوتا تھا جس کی وجہ سے ساؤنڈ پروف کمرہ تیار کیا گیا ہے
جہاں سے عمران خان ویڈیو خطاب کیا کریں گے۔