نئی د ہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی خاتون چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ 20 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر ’’دھوبن ‘‘ بن گئی ، لانڈری کا کاروبار شروع کردیا۔
وزیٹنگ کارڈ پر سی اے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) لکھا ہوتا ہے۔ ریاست راجستھان کے علاقے اُدھے پور سے کی 34 سالہ اپیکشا سنگھوی نے پہلی ہی کوشش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا امتحان پاس کیا۔دس سال تک نامور اداروں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کیا اور پھر 2021 میں بیس لاکھ روپے سالانہ کے پیکج کے ساتھ نوکری چھوڑ کر لانڈری شروع کی۔
ان کے رشتہ داروں میں بھی بہت سے لوگ سی اے ہیں۔ اپیکشا اپنے سسرال اور اپنے شوہر کی طرف سے پہلی خاتون ہیں جو اپنا کاروبار کرتی ہیں۔ اپیکشا کے فیصلے نے ان کے خاندان، جاننے والوں اور دوستوں کو حیران کر دیا لیکن اپیکشا نے تقریباً دو سال میں لانڈری کا کام بڑھا کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا اور سب کو حیران کردیا۔ لانڈری میں آٹھ خواتین سمیت 30 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔
ان کے پاس کپڑے لے جانے کے لیے دو گاڑیاں ہیں۔اپیکشا سنگھوی کا ساڑھے چار سال کا بیٹا ہے۔شروع میں صرف پانچ کلائنٹس تھے لیکن، آج ہمارے پاس ادے پور میں پچاس ہوٹل ہمارے کلائنٹس ہیں۔
اپیکشا کہتی ہیں کہ اگر گھر والوں کی طرف سے تعاون نہ ہوتا تو یہ کام کرنا مشکل ہو جاتا۔