ریاض:500 میٹرلمبا دسترخوان،11 ہزار سے زائد افراد نے بیک وقت روزہ کھولا

ریاض (نیٹ نیوز)  رمضان المبارک کا موسم آتے ہی سعودی عرب میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے ایک مقابلے کا سماں بن جاتا ہے۔ مملکت کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے افطار پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی الخرج گورنری میں بلدیہ کے زیراہتمام ایک بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پروگرام کے لیے 500 میٹر لمبا افطار دسترخوان بچھایا گیا جس پر گیارہ ہزار سے زائد روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا تھا۔