رواں مالی سال میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب ہو گیا
مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات کی مد میں 663 ارب روپےجمع کر سکا جبکہ 727 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر تھا
فائل فوٹو
معلوم ہوا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولی کا خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران صرف ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات کی مد میں 663 ارب روپےجمع کر سکا ہے جبکہ اس ماہ میں ایف بی آر کا 727 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، جبکہ آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔