ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2008 ڈالر فی اونس ہے۔