وزیر پارلیمانی امور کی غیر پارلیمانی گفتگو سوشل میڈیا پر موضوع بحث

گلیات (امت نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی غیر پارلیمانی گفتگو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

وفاقی وزیر نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کےعلاقے گلیات میں اپنے حلقہ انتخاب میں مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے ووٹرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ کے حالیہ بحران کی وجہ سے گذشتہ ہفتے طے شدہ میٹنگ میں نہیں آ سکے۔

اس دوران انہوں نے اعلی عدالتی شخصیت کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کیے ، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئے ہیں، وفاقی وزیر کے خطاب  کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہو گیا ۔سوشل میڈیا پر مرتضیٰ جاوید عباسی کے حامی ان کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ ناقدین انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔رات گئے تک خود وفاقی وزیر کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ۔