آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو
آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو

آئی ایم ایف نے اگلے سال معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنادی

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ سال دنیا بھر کی طرح پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری کی پیش گوئی کی ہے

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مہنگائی اور بے روزی گاری ہدف سے زیاہ رہیں گی جبکہ ترقی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد ہو گی۔ تاہم اگلے سال تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ عالمی آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہے گی تاہم اگلے سال بڑھ کر ترقی کی شرح 3.5 فیصد ہو جائے گی۔

رواں سال مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور اگلے سال کم ہو کر 21.9 فیصد رہنے کا ا مکان ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد اور اگلے سال 2.4 رہنے کا مکان ہے۔

گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی جو اگلے سال کے دوران 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رواں سال پاکستان کا مجمو عہ قرض جی ڈی پی کا 73.6 فیصد رہے گا حو اگلے سال کم ہو کر 68.9 فیصد ہو جائے گا۔ رواں سال جی ڈی پی کا حجم 85.4 ٹریلین رہے گا جو اگلے سال 108.4 ٹریلین ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ صفر اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی ہدف سے زیادہ اور گروتھ کم رہے گی، مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ1 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 3 فیصد تک ہوگا۔

آئی ایم ایف ک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 2 فیصد تھی، رواں سال یہ شرح 7 فیصد تک ہوگی۔

عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں آئندہ مالی سال معاشی صورتحال میں بہتری کی پیشگوئی کی گئی اور کہا گیا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21 اعشاریہ 9 فیصد ہو گی۔

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی کہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 4 فیصد تک رہے جبکہ آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6 اعشاریہ 8 ہوجائے گی۔