آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو
آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو

آئی ایم ایف نے معاہدے پر جلد دستخط کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(امت نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط کر دیئےجائیں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں ویڈیولنک کےذریعےشرکت کی ، جس میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جہیاداوزور کی قیادت میں ٹیم سے رابطہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کےحالیہ دورہ پاکستان اور پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ اور پاکستان کے قرض پروگرام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی ایم ایف ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط کر دیئےجائیں گے،اس کے بعد معاہدہ آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کیلئےپیش کیاجائےگا ۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ امید ہےپاکستان اصلاحات کی جانب پیشرفت جاری رکھےگااورآئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اہم مصروفیات کی وجہ سےمشاورت سےدورہ امریکامنسوخ کیا،جبکہ پاکستان میکرواکنامک استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام پیشگی شرائط پرعمل درآمد کر چکی ہے، آئی ایم ایف سےوعدے کےمطابق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنےکیلئےتیار ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کے تعاون کوبھی سراہا۔