کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
7 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ساڑھے 19 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 3 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے