واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں چلتی ٹرین میں دیگر مسافروں کی موجودگی سے بے نیاز ایک مسافر نے اپنے کپڑے اتارے اور سوٹ کیس میں کھڑے ہو کر نہانے لگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس میں نہانے کا سامان رکھ کر اور سوٹ کیس کو بطور باتھ ٹب استعمال کرکے چلتی ٹرین میں نہانے والے مسافر نے سب کو حیران اور پریشان کردیا۔
A man who is openly taking bath in public metro train, and people are just watching…?
😳Video🎥 P1 pic.twitter.com/wbPbBnlHAp
— Izlamic Terrorist (@raviagrawal3) April 10, 2023
نیم برہنہ شخص سوٹ کیس میں رکھے ٹب پر کھڑا ہوگیا بوتل سے پانی کو بدن پر ڈالا اور صابن لگا کر نہانے لگا۔ پھر تولیے سے خود کو خشک کرکے کپڑے تبدیل کرلیے۔
مسافر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر زیادہ تر مسافر اُٹھ کر دوسرے ڈبے میں چلے گئے جب کہ کچھ اس حرکت پر ہنستے رہے۔