لاہور(امت نیوز) امریکا میں لابنگ کے الزامات پر سابق سفیر حسین حقانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نوٹس بھجوا دیا۔
حسین حقانی نے یہ نوٹس وکیل کے توسط سے اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں بھجوایا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے حسین حقانی پر امریکا میں قمر جاوید باجوہ کیلئے لابنگ کا جھوٹا الزام لگایا، حکومت گرانے کیلئے مہم چلانے کا الزام اشتعال انگیز ہے۔ عمران خان فوری طور پر جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے کبھی بھی کسی آرمی چیف کیلئے امریکا میں لابنگ نہیں کی، میرے موکل اسکالر ہیں جو پاکستانی سیاست اور خارجہ پالیسی پر لکھتےہیں، امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی کسی کیلئے لابنگ نہیں کر سکتا۔
نوٹس میں نے کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکی قوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی اور کسی سیاسی رہنماکی حمایت یا لابنگ کیلئے معاوضہ نہیں لیا، حسین حقانی کے خلاف الزامات جھوٹے،ہتک آمیزاورخطرناک ہیں۔