پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، فائل فوٹو
پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، فائل فوٹو

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (امت نیوز) ملک بھر میں آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے۔ امید ہے عیدالاضحی تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔