پیکنگ (نیٹ نیوز) چین میں ناقابل یقین طور پر ایک خاتون کے کان میں ایک مکڑی کو رہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس سے انہیں معلوم ہوا کہ خاتون کے کان میں ایک مکڑی کا جالا موجود ہے۔ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب خاتون کو اپنے کان میں آوازیں بجتی محسوس ہوئیں۔ وہ اس کی وجہ جاننے کے لیے اسپتال گئی تو یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ اس کے کان کو مکڑی نے اپنا گھر بنا لیا ہے۔
برطانوی اخبار "دی سن” کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں سیچوان صوبہ کے ہوائیڈونگ کاؤنٹی پیپلز اسپتال کے طبی عملے نے جلد ہی محسوس کر لیا کہ مکڑی کے کان میں داخل ہونے سے عجیب و غریب آوازیں آرہیں اور درد ہو رہا ہے۔
یہ ایک خوفناک لمحہ تھا جب ڈاکٹر نے خاتون کے کان کے اندر ایک کیمرا داخل کیا تاکہ مکڑی سے بنے ہوئے جعلی کان کے پردے کو تلاش کیا جا سکے۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مریض کے دائیں کان کا معائنہ کر رہے اور خصوصی چمٹی کے ساتھ کیمرا لگا ہوا ہے۔ پھر ڈاکٹر نے دیکھا کہ ایک چیز کان کے پردے کی طرح دکھائی دے رہی لیکن وہ ایک ریشم کا جال ہے۔ جب ڈاکٹر نے اس جال کو چھیل کر کان صاف کرنا شروع کیا تو اندر سے ایک خوفناک مکڑی نکل آئی اور اس پر حملہ کر دیا۔
اس حوالے سے Otolaryngology کے شعبہ کے ڈاکٹر ہان ژنگ لونگ نے بتایا کہ مکڑی کے بنائے ہوئے ٹشو کان کے پردے سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب اوٹوسکوپ پہلی بار ڈالا گیا تو کوئی غیر معمولی چیز نہیں ملی۔ جب ہم نے قریب سے دیکھا تو لگا کہ وہاں کچھ ہل رہا ہے۔ میں نے مکڑی کے جالے کو ایک طرف دھکیل دیا تو مکڑی فرار ہونے ہی والی تھی۔ آخر کار میں نے اسے ہٹا دیا۔ خوش قسمتی سے خاتون کے کان میں موجود مکڑی زہریلی نہیں تھی اور خاتون کے کان کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔