تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو
تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو

شالیمار ایکسپریس نے لاہور سے کراچی کیلیے سفر شروع کر دیا

لاہور: شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی کیلیے بحال کردی گئی ،شالیمار ایکسپریس ٹرین کو لاہور اور کراچی سے بیک وقت صبح 6 بحال کیاگیا۔

شالیمارایکسپریس ٹرین کی بحالی کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور سفیان سرفراز ڈوگر نے کیا ،افتتاح کے موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے عمران مشال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی ایس ریلوے لاہور سفیاں سرفراز ڈوگر نے کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر شالیمار ایکسپریس ٹرین کے کرایوں میں ایک ماہ کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے،مسافروں کو مئی کے پہلے 15 دن 20 فیصد جبکہ 16 سے 31 مئی تک 10 فیصد کرایوں میں رعایت دی گئی ہے۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ اور دیگر سٹاپ کیا کرےگی،شالیمار ایکسپریس ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ، ایک پارلرکار، ایک ڈائنگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کوچز لگائی گئیں ہیں۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین میں لاہور سے 942 مسافر روانہ ہوئے جبکہ دیگر اسٹیشنوں سے بھی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے،ڈی ایس ریلوے لاہور نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کی اکانومی، پارلر اور ڈائنگ کار کا خصوصی طور پر معائنہ کیا، سفیان سرفراز ڈوگر نے کہاکہ شالیمار ایکسپریس ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔