آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو
آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو

آئی ایف ایف کا شرح سود میں مزید اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(امت نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے ایک بار پھر پاکستان سے شرح سود میں اضافے کا مطالبہ کردیا ۔ کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا  کی علاقائی جائزہ  رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اگلے مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں شرح سود مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے  کے لیے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کی  ضرورت ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور تیونس میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے، مہنگائی کے زیادہ دباؤ والے ممالک میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔