کراچی(کامرس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ۔
سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پر آگئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کا اثر ملکی سطح پر بھی دیکھنے میں آیا اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1400 روپے بڑھ کر 226900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
10 گرام سونے کے نرخ 1200 روپے کے اضافے سے 194530 کی نئی بلند ترین سطح پرآگئے