جدہ (امت نیوز) سعودی ائیرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، سعودی عرب مملکت کے 6 ہوائی اڈوں پر غیر ملکی عازمین حج کا استقبال کرے گا۔گلف نیوزکےمطابق سعودی عرب کی جانب سے مملکت کے 6 ہوائی اڈوں جدہ، مدینہ، ریاض، دمام، طائف اورینبو پرغیرملکی عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں،مملکت کی قومی ایئرلائن السعودیہ عالمی سطح پر 100 سے زائد طے شدہ اور 14 موسمی مقامات سے عازمین کو لے سعودی عرب لے کر آئے گی،جس کے لیے 176 ہوائی جہازاستعمال کرنے اور 1.2 ملین نشستیں مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر21 مئی کو پہلی پروازاترے گی، السعودیہ ایئرلائن نے 8 ہزارکیبن کریو کے ارکان کو ملازمت دی ہے جنہیں 42 زبانیں روانی سے آتی ہیں،دوران پرواز 14 زبانوں میں حج اورعمرہ کے لیے تعلیمی ای کتابیں پیش کی جائیں گی،پروازمیں اسلامی مواد کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہےتاکہ قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ متعدد زبانوں میں دیگر اسلامی پروگرام شامل ہوں۔