کراچی(کامرس ڈیسک) ڈالر کی اونچی اڑان بھی جاری ہے ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
ملکی مارکیٹوں میں 3200 روپے کے بڑے اضافے کے ساتھ ایک تولہ سونے کے نرخ 230100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2744 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہوگئی