پشاور میں تحریک انصاف کے تشدد مظاہروں میں فائرنگ سے4افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلا دیا گیا اس کے علاوہ ایمبولینس سے مریض کو اتار کر گاڑی کو نقصان پہنچایاگیا ۔
پشاور میں جاری پر تشدد مظاہروں میں 4 افردجاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، ریڈیو پاکستان پر سینکڑوں شرپسندوں نے حملہ کرکے آگ لگا دی، عمارت کے مختلف سیکشنز سے سامان لوٹ لیا، فائرنگ کی اور خواتین سمیت اسٹاف پر تشدد کرتے ہوئے نیوز روم کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان ریڈیو پاکستان کا مرکزی دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہو گئے، مختلف سیکشنز میں آگ لگا دی۔عمارت میں موجود فرنیچر کو توڑ دیا۔
ڈآئریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کا کہنا ہے کہ چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو بھی آگ لگا دی گئی۔ آگ عمارت میں مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شر پسند فائرنگ بھی کرتے رہے، خواتین سمیت اسٹاف پر تشدد کیا گیا، پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
ریڈیو پاکستان حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھی شرپسند ریڈیو پاکستان کی عمارت میں داخل ہوگئے تھے اور تباہی مچائی۔
مظاہرین نے سڑک پر مریض کو لے جاتی ہوئی ایمبولینس کو روکا گیا اس میں سے مریض کو اتار اگیا اور اس کو نقصان پہنچایا گیا ۔پشاور میں مظاہروں کے دوران مسلسل ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے ۔