اسلام آباد: القادر یونیورسٹی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 8 روزہ جمسانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، جہاں جج محمد بشیر نے وکلا کے دلائل، عمران خان کا بیان اور نیب کا مؤقف سننے کے بعد القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ محفوظ سنا دیا۔
سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
نیب کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی گرفتاری کی وجوہات پیش کردی گئیں۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے اورعمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔