اسلام آباد؛پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شاہراہ دستور ریڈیو چوک سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کے ریڈ زون سے حراست میں لیا گیا ہے۔
معروف صحافی عمران ریاض خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی دعویٰ کیا ہے۔
اس سے قبل اسد عمر کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔