ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس مکمل بحال نہ ہوسکیں

اسلا م آباد(اُمت نیوز)ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئی لیکن سوشل میڈیا سائٹس مکمل بحال نہ ہوسکیں۔
سوشل میڈیا سائٹس بحال نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں، حکومت کی ہدایات کے بعد سائٹس بحال کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروسز کو بند کردیا گیا تھا۔