آرمی ایکٹ کے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان فوج کے حوالے کرنے کی تیاری

 راولپنڈی(امت نیوز)  پولیس نے نے آرمی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی تفتیش فوج کے حوالے کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق  پہلے مرحلے میں جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ  مقدمے میں گرفتار ملزمان کو بھی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیرقانون راجا بشارت بھی مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پرتشدد واقعات کے خلاف 18 مقدمات درج ہیں، جن میں 225 ملزمان گرفتار ہیں۔ آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات  کی تفتیش کے لیے نیا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔تھانہ آراے بازار میں درج مقدمہ نمبر 708/23 میں آرمی ایکٹ کہ دفعات کا اضافہ ہوگا۔