واشنگٹن (نیٹ نیوز) سپیس پرسپیکٹیو کے نام سے مشہور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوڑوں کو زمین کے بہترین ممکنہ نظارے کے لیے بڑی کھڑکیوں سے لیس کاربن نیوٹرل غبارے میں مدار میں بھیج کر شادی کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
چھ گھنٹے کی خلائی جہاز نیپچون کی پرواز سب سے زیادہ شاندار ہونے کی امید ہے کیونکہ یہ مہمانوں کو زمین سے ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جا سکے گی اور پھر دوبارہ نیچے آ سکے گی۔ یہ سروس 2024 میں لانچ ہونے کا امکان ہے لیکن پہلے ہی اس کے ایک ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس رومانوی سفر کیلئے فی کس کرایہ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے) رکھا گیا ہے۔