کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا،

May 20, 2023 · قومی

راولپنڈی(اُمت نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا،
گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شیرمحمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ کے نام سے ہوئی۔