فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافہ ہوا، فائل فوٹو
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافہ ہوا، فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں مزید مہنگا

کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی مارکٹ میں سونے کا بھائی 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 972 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

اس کے برعکس آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے

10 گرام سونا 1714 روپے اضافے  سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے کا ہوگیا ۔