منی لانڈرنگ کا الزام:اسد عمر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

پی ٹی آئی رہنما نے 3کروڑ98لاکھ روپے پی ٹی آئی اسلام آبادکے اکاؤنٹ میں منتقل کئے، رقم کہاں سے آئی ،جواب دیں ،نوٹس کا متن

May 22, 2023 · قومی

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو  ایف آئی اے  نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے طلبی کا  نوٹس جاری کردیا

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے دوسری بار 98 لاکھ روپے کی رقم بینک کے عملے کو دی، اسد عمر کے پاس یہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی اس کا  جواب دیں۔