سوات: بحرین بازار دوبارہ زیر آب، سیاح پھنس گئے
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہاؤبڑھ گیافف،پانی بحرین بازار میں داخل ہونا شروع
May 23, 2023 · قومی
سوات(امت نیوز) وادی بحرین میں برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا،دریا کا پانی بازار میں داخل ہونے کے بعد کالام روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بند ہوگیا۔
سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہاؤبڑھ گیا۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی بحرین بازارکو محفوظ نہ بنانے پر پانی بازارمیں داخل ہوگیا۔